شکارپور،سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوں نے پولیس موبائل پر راکٹ داغ دیا، 2 اہلکار زخمی

اتوار 31 مارچ 2024 15:20

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران پولیس موبائل پر راکٹ حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناپرکوٹ کے قریب ڈاکوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوئوں نے پولیس موبائل پر راکٹ داغ دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2023 کو سندھ کے سابق نگران وزیراعلی جسٹس (ر)مقبول باقر نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف کلین اپ آپریشن کی منظوری دی تھی۔سابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گھوٹکلی میں جسٹس (ر)مقبول باقر نے ڈی سی آفس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی حکمت سے متعلق مکمل و حتمی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور انہوں نے اس حکمت عملی کو کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن قرار دیتے ہوئے تمام مطلوبہ ضروریات کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق نگران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ شکارپور اور کشمور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے 14 گینگز ہیں، اس پر سابق وزیراعلی نے کہا کہ آپریشن کا مطلب ان علاقوں میں ڈاکوں کا خاتمہ ہے۔عوامی تحریک کے رہنمائوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کی ناک کے نیچے ڈاکوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے۔انہوں نے صوبے میں خطرناک ڈاکو کلچر اور جدید ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں