میونسپل ملازم گٹر میں صفائی کے دوران بیہوش، بچانے والے تین شہری بھی بیہوش ہو گئے

اتوار 7 اپریل 2024 21:45

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء)میونسپل ملازم گٹر میں صفائی کے دوران بیہوش، بچانے والے تین شہری بھی بیہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

شکارپور کے علاقے خانچند آباد میں گٹروں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے میونسپل ملازم گٹر کے اندر بیہوش ہو گیا، بیہوش ملازم کو نکالنے کے لیے 3 شہری گٹر میں داخل ہوئے تو تینوں شہری بھی گٹر کے اندر بیہوش ہوگئے، کچھ دیر بعد علاقہ مکینوں نے نکال لیا اور میونسپل کمیٹی ملازم قوی کمار اور شہری حیدر شیخ، یوسف اور ابراہیم کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سکھر کی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں