حکومت کی مثبت پالیسیاں عوام کے حق میں ہیں ، چوہدری ادریس احمد چیمہ

اتوار 22 نومبر 2020 23:05

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ادریس احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مثبت پالیسیاں عوام کے حق میں ہیں اور بہت جلد وہ رنگ لائیں گی وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں صف میں کھڑا ہوگا آج پاکستان کی جو حالت ہے اس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں جنہوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے لوٹی ہوئی دولت لٹیروں سے واپس قومی خزانہ میں جمع کرانا وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وہ دو رات محنت کررہے ہیں لوٹی ہوئی دولت میں واپس لانے کیلئے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی لیڈر ہیں اور ملکی مفاد میں ہر کسی کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ادریس احمد چیمہ نے اپنے بیان میں کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری چوہدری شاہ نواز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفقت علی اعوان، نائب صدر ممتاز احمد باجوہ،نائب صدر چوہدری غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری الیاس الرحمن باجوہ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک منیر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذکائ اللہ کھارا، محمد اکرام انجم فنانس سیکرٹری، فیاض احمد بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری زبیر اسلم چیمہ ایڈووکیٹ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حسن علی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

جنرل سیکرٹری چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کے منشور کے حق میں ووٹ دے کر ہمیں پانچ سال حکومت کرنے کا اختیار دیا ہے اس لئے آئینی مدت پوری کرنا حکومت کا آئینی اور جمہوری حق بھی ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ایک بات بالکل واضح ہے کہ ملک میں عام انتخاات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہو ں گے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ احتجاج کی دھمکیوں سے حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرلے گا تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں