عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر ان کے حل کے لئے جدوجہد کی ہے ،رانا عارف اقبال ہرناہ

پیر 16 جولائی 2018 23:58

سیالکوٹ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی35رانا عارف اقبال ہرناہ نے کہا ہے کہ پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ، ہم نے جھوٹ اور دھرنے کی سیاست نہیں کی بلکہ خدمت خلق کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے اور عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر ان کے حل کے لئے جدوجہد کی ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ سے پسماندگی کو ختم کر کے خوشحالی کا سفر مکمل کیا ہے ۔ شاہراہوں کی تعمیر و ترقی ، تعلیمی اداروں کا قیام ، سرکاری سکولز کی اپ گریڈیشن اور کالج کے قیام کے علاوہ تعمیر و ترقی کے نئے دور کو شروع کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال بھرپور خدمت کی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر جدوجہد کی اور آئندہ بھی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھیں گے ۔ 25جولائی کا دن ہماری شاندار فتح کے ساتھ طلوع ہو گا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں