تیزر فتار ٹرک کی ٹکرسے سائیکل سوار زخمی ہوگیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:22

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) تیزر فتار ٹرک کی ٹکرسے سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ گاگا کا رہائشی سبیع الحسن کا چچا 48سالہ محمد الہی سائیکل پر سوار بازار سے واپس آرہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبری ایل ای آئی ۔

(جاری ہے)

ای4348جسے ڈرائیور محمد اعظم سکنہ چاہڑہ باجوہ پسرور سیالکوٹ غفلت لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں سائیکل سوار محمد الہی شدید مضروب ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تھانہ سٹی پولیس نے ٹرک ڈرائیور مے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں