قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قتل اور چوری کے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بھڈال سے پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم قاسم لطیف کو گرفتار کرکے اس سے دوان تفتیش اسلحہ رائفل اور8گولیاں جبکہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتار کرکے اس سے دوران تفتیش پستول برآمد کرکے انکے خلاف مزید مقدمات درج کرلئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں