سمبڑیال، عوامی سماجی حلقوں کا بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور ٹیکسوں کی بھر مار کو مہنگائی کی ماری عوام پر مزید ظلم قرار دے دیا

جمعہ 15 جنوری 2021 23:17

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) ہوش ربافیول ایڈجسٹمنٹ پر مشتمل بجلی کے بھاری بلوں نے صارفین پہ’’بجلی‘‘ گرادی ،عوامی سماجی حلقوں نے بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ اور ٹیکسوں کی بھر مار کو مہنگائی کی ماری عوام پر مزید ظلم قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق سمبڑیال و گردونواح میں جہاں پر ماہ دسمبر میں گھروں میں جہاں پر بجلی کا استعمال انتہائی محدود رہا وہاں پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی طرف سے سابقہ مہینوں کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے ٹیکس پر مشتمل بھاری رقوم کے بجھوائے جانے والے ماہ دسمبر کے بلوں نے صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں اور 990روپے تک کے بجلی کے بل میں 1358روپے تک اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کو صارفین نے حکومتی خزانہ بھرنے کیلئے عوام دشمن اقدام قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی حلقوں سمیت شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کی دعویدارحکومت نے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور مختلف قسم کے ٹیکسوں کی بھر مار سے غریب اور سفید پوش طبقہ جو پہلے ہیں بدترین مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور دو وقت کی روٹی سے مجبور ہو چکا ہے ہزاروں روپے کے بھاری بل کیسے ادا کرے گا۔عوامی سماجی حلقوں اور صارفین نے فیول ایڈجسٹمنٹ کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے ارباب اقتدار سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں