سیالکوٹ،دشمنی کی بناء پرفائرنگ سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ،ایک شخص زخمی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:14

سیالکوٹ۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڑ پلی نزد علامہ اقبال میموریل  ہسپتال کےقریب دو زخمیوں  کی اطلاع پر ریسکیو نے  کاروائی کی۔ترجمان ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق  زخمی اسامہ نے بتایا کہ دشمنی کی بنا پر  پر فائرنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی  ہوگیا۔ریسکیو 1122 نے  28 سالہ اسامہ ولد فیاض کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتل منتقل کر دیا جبکہ 24سالہ شکیل ولد نذیر گولی لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جس کی نعش کو بھی ریسکیو 1122نے  ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں