ڈی پی او سیالکوٹ کا سیشن کورٹ کا دورہ، سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاران وافسران کوالرٹ رہنے کی ہدایت

پیر 20 ستمبر 2021 15:12

 سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈی پی او سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نےاس دوران  سیشن کورٹ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ نےتمام داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیااور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاران وافسران کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ  عدالتوں میں آنےوالوں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ دوران چیکنگ اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔انہو٘ ں نے کہا کہ تمام عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں