ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کی زیر صدارت ضلعی پروفائل پر اجلاس کا انعقاد

پیر 24 جنوری 2022 15:57

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ضلعی پروفائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ کی تمام تحصیلوں میں دستیاب سہولیات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدلراؤف مہر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل، تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، تعلیم، ہائر ایجوکیشن، محکمہ مال،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سمیت دیگر محکموں بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی، اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نے ضلع میں قائم سرکاری و نجی سکولوں بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

  انہوں نے معیار تعلیم، کووڈ ایس او پیز سمیت دیگر تفصیلات سے اگاہ کیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبدالراؤف نے مختلف اے ڈی پی کی جاری و نئی سکیموں بارے تفصیلات فراہم کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی آر نے محکمہ مال کی کارکردگی بارے بتایا اور ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ریونیو کے اہداف کے حصول کے  لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر کو ضروری ہدایات دیں۔  اجلاس میں ڈی سی سیالکوٹ نے مہنگائی کی روک تھام کے لئے پرائس کنٹرول کی کاروائیو٘ں  میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ مختلف سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز کے قیام اور ان  کی  موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں۔

  انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مصنوئی مہنگائی کی روک تھام اور نرخ نامے آویزاں کروانے اور ان پر عملدرٓمد کروانے کے لئے حکم دیا۔ڈی سی سیالکوٹ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری صحت و تعلیم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیوں میں توازن لانے کے لئے کام کریں، اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے پر سخت قانون کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی سیالکوٹ نے تمام متعلقہ افسران کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ پروجیکٹس پر اہداف کے مطابق کام کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں