سمبڑیال، چوروں ،ڈاکوں کے نرغے سے آزاد نہ ہوسکا

چوری ،ڈکیتی کی چار وارداتون کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:54

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) سرکل سمبڑیال چوروں ،ڈاکوں کے نرغے سے آزاد نہ ہوسکا،چوری ،ڈکیتی کی چار وارداتون کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم۔

(جاری ہے)

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈسکہ روڈ سیف سٹی ٹائون ملکھانوالہ پل کے قریب علی اویس کے گھر نامعلوم چور7 عدد واش روم کا مکمل سینٹری سامان بمعہ کیمرو ں کا ڈی وی آر مالیت 4لاکھ 50ہزار ، محمد عبید اللہ سکنہ کوٹلی نوناں بھوپالوالہ سے اپنے گائوں آرہا تھا کہ راستے میں 3کس نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زورپر نقدی 75 ہزارروپے ،چاندی کی چین مالیت 20ہزار روپے ، سید باچاخان کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل محمد اشرف سکنہ بیگووالہ کے گھر 2کس مسلح ڈاکوداخل ہوگئے اورگھر میں موجود خاتون زرینہ کوثر کو یرغمال بنا کر سیف الماری سے 2لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، موبائل اورخاتون سے پہنے ہوئے کانٹے ٹاپس وغیرہ چھین لیے اورفرار ہوگئے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں