ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اور ایسٹر کے تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احترام رمضان آرڈیننس کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علی کرم اللہ وجہہ اور ایسٹر کے تہوار پر سیکیورٹی کے حسب روایت انتظامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے سفاک دشمن ملک میں بھائی چارے اور رواداری کی خوشگوار فضا کو مکدر کرنے کے درپے ہیں اس سلسلہ میں ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا ادارک کرتے ہوئے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں