انسانی حقوق کی پاسداری اولین ترجیحات ہونی چاہئے ، راحیلہ اشرف

جمعرات 28 مارچ 2024 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سیالکوٹ دیا ویلفیئر آرگنا ئزیشن کی نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پاسداری اولین ترجیحات ہونی چاہئے ماہ رمضان کے دوران جو لوگ ویلفیئر کے کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، اللہ تعالی ان کی خدمت کے عوض انہیں فتح و نصرت سے نوازتے ہیں ،خدمت خلق ایسا عمل ہے جو تمام فرائض سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے جو لوگ انسانی اقدار کی پاسداری کے لیے خود کو وقف کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں ہمیشہ برکات اور فضائل سے نوازتا رہتا ہے ماه رمضان میں ہمارے اوپر یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم پسے ہوئے طبقات کے حقوق پر خصوصی توجہ دیں یہ عمل تمام عبادات سے بڑا عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیا ہسپتال میں مریضوں سے میڈیکل چیک اپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال میں اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ کوئی بھی ہیمو فیلیا بیماری میں مبتلا بچہ پیسوں کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے ماہ رمضان میں اپنے زکوۃ صدقات اور عطیات ویلفیئر آرگنا ئزیشن کو دیں تاکہ ہم مزید فعال اور منظم طریقے سے خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں