سیالکوٹ ،رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا رسول کریم ؐکی سنت موکدہ ہے، ممتاز عالم دین

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) متاز عالم دین مفتی ارسلان حفیظ نےرمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنا رسول کریمﷺ کی سنت موکدہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جامعہ مسجد گلزار مدینہ تلک پور میں اعتکاف کی فضیلت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ نے صرف ایک سال جب آپ ؐجہاد میں مصروف تھے کے سوا ہمیشہ رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف میں گزارا، مسجد یا گھر میں 10روز کے لیے اعتکاف بیٹھنا مسنون ہے لیکن ایسا ممکن نہ ہوتو کچھ دیرکے لیے بھی اعتکاف بیٹھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتکاف مرد کا ہو یا عورت کا اس میں روزہ شرط ہے جبکہ اگر اعتکاف اجتماعی ہو تو اس کے ثمرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ مردوں کی طرح خواتین دختران اسلام بھی اعتکاف کے ایام ذکر وفکر، نفل وعبادت، مطالعہ و تلاوت، تعلیم و تعلم، خیر وبھلائی کیلئے اذکار میں گزاریں گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں