اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا اے سی آفس میں تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 19:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے اے سی آفس میں تحصیل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے سی سیالکوٹ نے ڈینگی سرویلنس و دیگر امور پر محکمانہ بریفنگ لی ۔ انہوں نے کمر شل ویینوز کی چیکنک اور خلاف ورزی پر نوٹسز و ایف آ ئی آرز کے اندراج کے لیے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے اسپیشل ٹیم کو احکامات صادر کیے کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں