سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ، کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 22:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2024-25 کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہد محمود ایڈووکیٹ کے اعلان کے مطابق محمد عاطف ملک صدر، عثمان رضا جنرل سیکرٹری، ثاقب جاوید سینئر نائب صدر، عمران مشتاق کھوکھر نائب صدر، افتخار احمد فنانس سیکرٹری، رومان محمود سیکرٹری اطلاعات اور ندیم احمد چوہدری جوائنٹ سیکرٹری کامیاب قرار پائے۔ تقریب میں سابق صدر پاکستان ٹیکس بار آفتاب احمد ناگرہ، حاجی محمد اکرم رضا، ارشد نواز مان، جواد سرور، راجہ فراز، حاجی عبدالقیوم، تفہیم خان اور دیگر ممبران ٹیکس بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں