بلتستان یونیورسٹی: عالمی سطح کے محققین کیلئے نقد انعام کا اعلان

ڈاکٹر شفقت حسین، ڈاکٹر منور علی عباس اور ڈاکٹر ذاکر حسین قمر کیلئے وائس چانسلر کی طرف سے ایک لاکھ روپیہ کا چیک یومِ تکبیر کے موقع پربھرپور ستائش، نوجوان سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، نئے محققین کیلئے اصول وضع ہوا، ڈاکٹر نعیم

اتوار 30 مئی 2021 20:15

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) بلتستان یونیورسٹی کے تین نامی گرامی سائنسدان و محققین ڈاکٹر شفقت حسین، ڈاکٹر منور علی عباس اور ڈاکٹر ذاکر حسین قمر کی محققانہ کاوشوں کو قومی اور مقامی میڈیا میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ علمی و تحقیقی شعبوں سے وابستہ حضرات کی طرف سے حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ سراہنے کا عمل بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی طور پر حاصل کی گئی کامیابی کو وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد نعیم خان نے نہ صرف سراہا بلکہ حوصلہ افزا کے طور پر تینوں محققین کیلئے ایک ایک لاکھ نقد رقم کا اعلان بھی کیا۔ مئی یومِ تکبیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے نوجوان سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

کم وسائل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی محققانہ روش کو جاری رکھا اور بین الاقوامی معیارِ علم و تحقیق کے دامنِ فہرست میں اپنا نام شامل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی اپنے سائنسدانوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اِس قسم کی کامیابیوں کو سمیٹ لیں گے۔ واضح رہے کہ تینوں سائنسدانوں کے تحقیقی مقالہ جات بین الاقوامی طور پر معروف اینڈیکس ایچ۔اینڈیکس، آئی۔ اینڈکس اور ٹوٹل سائٹیشن پر مبنی ریسرچ جرنل پر شائع ہوچکے ہیں۔ اِس معیار کے حامل مقالہ جات کو بین الاقوامی کیمونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور متعلقہ تحقیق کو حوالہ جاتی صنف میں شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں