پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لیکر سکردو پہنچ گیا

زائرین کا اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:08

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کا ایک سی 130 طیارہ دالبندین (بلوچستان)سے زائرین کو لیکر سکردو پہنچا۔زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زائرین نے اس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا جبکہ انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے سکردو پہنچانے پر بھی پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں