بلتستان یونیورسٹی کی ای۔لابئریری فعالیت کے آخری مرحلہ میں ہے، ڈاکٹر منور علی

کنوینئر کی سربراہی میں اہم میٹنگ، تحقیقی و نصابی موضوعات پر مبنی کتابیں اپ لوڈ کررہے ہیں، گفتگو

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:43

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ای لائبریری کے قیام اور تکمیل کو حتمی شکل دیدی،مختلف موضوعات پر مبنی کتابیں اپ لوڈ کردی گئیں ہیں،تحقیقی و نصابی کتابیں ترجیحی بنیادوں پر اپ لوڈ کررہے ہیں، شعبہ لسانیات کے کچھ طلباء وطالبات نے رضاکارانہ طور پر پنجاب یونیورسٹی سے لائے ہوئے 80 ہزار سے زائد ای کتابوں کو ای لائبریری پر اپلوڈ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ان طلباء وطالبات کی قیادت شعبہ لسانیات کے لیکچرار نسیم حسرت نے کی۔

اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد کی گئی۔منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر ڈاکٹر منور علی عباس نے ای لائبریری کی تکمیل کو اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ طلباء و طالبات کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے وعدے کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تینوں کیمپسز میں کتب خانے موجود ہیں جبکہ جدید حالات سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے آن لائن ذرائع سے استفادہ کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

شعبہ لسانیات کے محمد نسیم اور دیگر کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے اٴْنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ای لائبریری کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دٴْنیا ڈیجیٹل دور میں داخل ہوچکی ہے۔ تعلیم و تعلم کے حصول کیلئے مختلف ذرائع کا استعمال جدید دور کا اہم تقاضا بن چکا ہے۔ ایسے میں بلتستان یونیورسٹی کے طلبائ وطالبات کو جدید معیارات و ضروریات سے محروم رکھناکوتاہی ہوگی۔

اٴْنہوں نے ای لائبریری کے قیام اور تکمیل کو خوش آئند قرار دیا۔اجلاس کے بعد لائبریری کنوینر نے 5 ہزار ای بکس شعبہ لسانیات کے رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے والے طلبہ و طالبات کے حوالے کیا تاکہ وہ ان ای بکس کی انڈیکس بنا سکیں۔آخر میں لائبریری کنوینر نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر شعبہ لسانیات کے لیکچرار نسیم حسرت کی کوششوں کو سراہا گیا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں