گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی ملاقات

جمعہ 16 ستمبر 2022 21:10

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2022ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے جمعہ کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر گفتگو ہوئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی تباہ کاریوں کے متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کے مشکلات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور وفاقی حکومت کے ذریعے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا بھر میں ایک مقام رکھتا ہے اس سلسلے میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیئے وفاقی حکومت کے ذریعے بھرپور معاونت کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کے باسیوں کو سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع فراہم کرسکیں اور قومی و بین الاقوامی سیاح گلگت بلتستان کے تمام خوبصورت وادیوں کا رخ کرسکیں۔

(جاری ہے)

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا گلگت بلتستان کا دورہ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو گورنر تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں