ْوانا،وانا میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے 275زمینداروں میں زرعی سامان تقسیم کیاگیا

جمعہ 17 جنوری 2020 16:40

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی جانب سے 275زمینداروں میں زرعی سامان تقسیم کیاگیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز،ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ایف اے او جنوبی وزیرستان ہارون اور فوکل پرسن سلمان وزیر بھی موجود تھے۔ زرعی سامان میں ٹماٹر تخم،ٹماٹر ٹریں اور سیب کاٹن شامل تھے۔

تقسیم کرنے کے دوران اے سی وانا امیر نواز نے کہا کہ وانا ایک زرعی علاقہ ہے جہاں زمیندار مختلف سبزیوں کی فصلیں کاشت کرنے کے علاوہ لوگوں کی زیادہ پھلدار درختوں کے باغات موجود ہیں لہذا انکو پروموٹ کرانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔کوارڈینٹر ہارون نے کہا کہ ایف سے او نے دسمبر 2018میں زراعت سے وابستہ افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جو کہ بعد میں اپریل 2019میں انکو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی جو کہ آج ہم نے ضلعی انتطامیہ کی تعاون سے زمینداروں میں متعلقہ سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایف اے او زمینداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ زراعت کو بہتر طریقے سے آگے لانے کیلئے مزید کام کیا جاسکے۔انہوں نے کہا ایف اے او،محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ زمینداروں کی مشکلات حل کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں تاکہ اس سے عام زمیندار طبقہ مستفید ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں