کیوبا کی غیر ملکی کمپنیوں کو مختلف منصوبوں میں 8ارب ڈالر سرمایہ کاری کی دعوت

جمعرات 6 نومبر 2014 15:44

ہوانا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) کیوبا نے غیر ملکی کمپنیوں کو مختلف منصوبوں میں 8ارب ڈالر سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کا مقصد عالمی پابندیوں کے باعث معیشت کو درپیش مشکلات پر قابو پانا ہے۔

(جاری ہے)

کیوبا کے وزیر تجارت رودریگو ملمیرکا نے اس سلسلے میں 246منصوبوں کی فہرست جاری کی ہے، منصوبو ں میں پگ فارم سے آٹو پلانٹ تک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے شمالی علاقے میں ڈیپ واٹر پورٹ اور اس کیساتھ فری ٹریڈ زون بھی قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا اہم عالمی طاقتوں کیساتھ اقتصادی حالت جنگ میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں