وانا، زمینداروں کا محکمہ زراعت کے دفتر کے سامنے منیجر کی کرپشن کیخلاف شدید احتجاج، ہٹا کر کارروائی کرنے کا مطالبہ

پیر 21 نومبر 2016 16:02

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) جنوبی وزیرستان وانا میں محکمہ زراعت آفس کے سامنے زمینداروں نے محکمہ زراعت کے منیجر صادق کی کرپشن کیخلاف شدید احتجاج کیا ،زمینداروں نے منیجر صادق کو ہٹانے اور تحقیقات کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے انہیں سزا دینے کا مطالبہ دیا ہے ۔احتجاج میں شریک سنیئر زمیندار قیمت گنگی خیل وزیر ،سیدوالی خوجل خیل وزیر اور گل جنان خوجل خیل وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ زراعت منیجر کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے حکومت فوری طور پر انکے خلاف کاروائی کرے اور مبینہ طور پر کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑی کردی ۔

زمینداروں نے مزید کہا کہ ہمارے دس روز ہوکر آئے ہیں لیکن اس کے باوجود دس دن سے ہمیں اپنی تخم کی بوریاں نہیں مل رہی تخم لینے کی بجائے مسافر خانوں میں اپنی جیب سے ہزاروں روپیہ خرچ کرنے لگیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل زراعت منیجر پر کرپشن کے کافی الزامات ہیں جس میں زمین ہمواری اور تھریشر کے ٹریکٹر افغانستان میں چلانے کا کئی بار انکشاف ہواہے لیکن حکومت خاموش تماشائی بن کر اسکے خلاف کچھ نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ موجودہ منیجر کو پولٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری پرچے پر زمینداروں کو تخم بھی نہیں دے رہے جو بڑی افسوس کی بات ہے اور ہمارے ساتھ محکمہ زراعت سراسر ظلم کرنے پر اتر آئی ہے زمینداروں نے دھمکی دیدی کہ اگر موجودہ منیجر صادق کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کی گئی تو ہم داخلی وخارجی راستے بند کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں