فرانس کے صدر فرانسوا کی کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات،جنگ آزادی کی یادگار پر حاضری دی

منگل 12 مئی 2015 16:06

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء )فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ہوانا میں کیوبا کے صدر راْول کاسترو سے ملاقات کی اور کیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر حاضری دی۔ عالمی میڈیاکے مطابق فرانس کے صدر فرانسوا اولاند1986 کے بعد کیوبا کا دورہ کرنے والے یورپ کے پہلے حکومتی رہنما ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک روزہ دورے پر ہوانا پہنچے اور کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ فرانس کیوبا کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے فرانسیسی صدرکیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر گئے اور ملک کے لئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں