ضلع جنوبی وزیرستان ہیڈکوارٹر وانا گاؤں ڈابکوٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول میں سٹاف اور کلاس فور ملازمین کی کمی برقرار

منگل 30 مارچ 2021 15:32

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2021ء) ضلع جنوبی وزیرستان ہیڈکوارٹر وانا گاؤں ڈابکوٹ گرلزہائرسیکنڈری سکول میں سٹاف اور کلاس فور ملازمین کی کمی برقرار۔چھ سو کے قریب طالبات روشن مستقبل سے محروم،ذمہ دار کون والدین کا محکمہ ایجوکیشن سے فریاد۔گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈابکوٹ کے طالبات نے نام نہ بتانے کی شرط پر مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سکول میں سٹاف کی کمی کے باعث چھ سو کے قریب طلبات پڑھائی سے محروم ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

طالبات کے والدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گرلزہائر سکنڈری سکول ڈابکوٹ میں عوضی لیڈی ٹیچرز صرف اور صرف پانچویں کلاس تک پڑھاسکتی ہے باقی میٹرک تک طالبات پڑھائی سے محروم ہیں ۔دوسری جانب سکول میں کلاس فور ملازمین گھربیٹھے تنخوائیں لیتی ہے۔حکومت کو چایئے کہ ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ سکول سٹاف کے خلاف کاروائی کریں۔سکول کے طلبات نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ اگر اعلیٰ حکام نے مذکورہ سکول کا نوٹس نہیں لی گئی تو سکول کے طالبات والدین سمیت احتجاج کریگی۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں