محکمہ ہیلتھ سے وابستہ ڈاکٹرز ویگر سٹاف کو غیرحاضر پایا گیا سخت ایکشن لینگے‘ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب داوڑ

پیر 24 مئی 2021 14:42

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) ایم ایس ڈاکٹر جہانزیب داوڑنے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ سے وابستہ ڈاکٹرز ویگر سٹاف کو غیرحاضر پایا گیا سخت ایکشن لینگے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں 24گھنٹے ایمرجنسی کھولا ہوتاہے اور ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی مرہون منت سے تمام صحت کے مراکز میں اعلیٰ کوالٹی ادویات میسر ہیں انھوں نے کہا کہ علاقہ مکین کو چاہئے کہ نان لوکل سٹاف مہمان ہوتاہے تعاون کی جائے ڈاکٹر جہانزیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف جو ٹرینڈ چل رہی ہے وہ بلکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے انھوں نے کہا کہ اگرکسی کے پاس کوئی تحریری ثبوت موجود ہو تو سامنے لائیں ورنہ اسطرح کے افواہیں علاقے کے لیے نیک شگون نہیں ہے دوسری جانب ڈاکٹر بازید خان نے کہاکہ ڈاکٹر جہانزیب انتہائی مخلص شخص ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیان بازی زاتیات پر مبنی ہیں ۔

انھوں کہاکہ مذکورہ ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے علاوہ گائناکالوجسٹ ،جنرسرجن ای این ٹی کی پوسٹیں عرصہ دراز خالی پڑی ہیں صوبائی حکومت کو چاہئے کہ ان خالی پوسٹوں پر ہنگامی بنیادوں پر تعنیاتی کی جائے تاکہ غریب مریض مستفید ہو سکی-

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں