جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کردیا

بدھ 22 جولائی 2020 22:52

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2020ء) جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کردیا، پوزیشن حاصل کرنے والوں میں کیڈٹ جلال خان والد فرمان اللہ نے 1100میں سے 1095نمبر لیکرتیسری پوزیشن اور جنید امین والد محمد امین نے 1100میں سے 1094نمبر لیکر چوتھی پوزیشن حاصل کی ،اس کے علاوہ معاذ احمد والد عطا ء اللہ خان نے 1100میں سے 1092نمبر لیکر چھٹی پوزیشن جبکہ ہلاالرحمان والد خلیل الرحمان اور عرفان اللہ والد سردار علی نے 1100میں سے 1087/1087نمبر لیکربیک وقت دسویں پوزیشن حاصل کی ہیں ۔

اس موقع پر ادرے کے وائس پرنسپل انعام اللہ خان نے کیڈٹ کالج وانا کو علاقے کیلئے روشنی کا مینار قراردیتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج وانا کے کیڈٹس ملک کے مختلف اداروں میں نمایاں کردار اداکرنے میں مصروف عمل ہیں یہاں کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ ہیں لیکن اس کو زیر استعمال میں لانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارہ کیڈٹس کی شخصیت کو ابھارنے میں ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے کیونکہ کیڈٹ کالج انتظامیہ کی کوشش ہے کہ نہ صرف ڈاکٹرز ،انجنئیرزقوم کو مہیا کریں بلکہ مستقبل کی لٰڈرشپ بھی پیداکرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

اس کے علاوہ پوزیشن ہولڈرز طلباء نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی میں اساتذہ اور ادارے کا نمایاںکردار تھا معیاری اور تعلیمی ماحول نے ہمیں اس کے قابل بنایا کہ ملک کے تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی جستجو اور لگن میں پہلے دن سے رہا آخر کار کامیابی حاصل کی ۔جنید امین نے آنے والے وقت میں پاک آرمی میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

پوزیشن ہولڈر کیڈٹس کے ساتھ آنے والے والدین اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے تعاون سے ہمارے جیسے پسماندہ لوگوں کے بچوں کو معیاری تعلیم گھر کی دہلیز پر مل رہا ہے جو قابل داد ہیں جس وجہ سے آج ہمارے بچے اس مقام کے لائق ہوگئے کہ علاقے کا نام روشن کرنے میں کیڈٹ کالج وانا کے بچے پیش پیش ہیں ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں