وانا ‘27 نومبر تک مفت آئی سکریننگ جاری رہیگا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:09

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور اومہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں فری آئی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیاگیا ہے جوکہ 27 نومبر تک مفت آئی سکریننگ جاری رہیگا۔جس سے سب ڈویڑن وانا کے غربا مفت میں مستفید ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارشداللہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فری آئی کیمپ میں ابتدائی مرحلے میں آئی سکریننگ جاری ہے گزشتہ دو دنوں میں سینکڑوں افراد کا معائنہ کرتے ہوئے رجسٹرڈ ہو رہے ہیں اور 26 نومبر تک سکریننگ کا سلسلہ جاری رہیگا اور 27 تاریخ کو اسپشلیسٹ ڈاکٹرز وانا ائنگے مزکورہ سکریننگ شدہ افراد کو قیمتی عئنک سمیت میڈیسن مفت میں دیے جائنگے۔

دوسری جانب علاقہ مکین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں