گلریمو نے ڈبلیو بی اے جونئیر فیدر ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیت لیا

اتوار 14 اپریل 2013 17:34

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14اپریل۔ 2013ء)کیوبا کے گلریمو ریگونڈیکس نے ڈبلیو بی اے جونئیر فیدر ویٹ ٹائٹل جیت کر مسلسل 12 ویں فتح اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ہونیوالی باکسنگ باوٴٹ بارہ راوٴنڈز پر مشتمل تھی جس میں کیوبن باکسر گلریمو نے فلپینو فلیش کے نام سے معروف امریکی باکسر نونیٹو ڈونائر کو دلچسپ مقابلے کے بعد آوٴٹ کلاس کر دیا۔فائیٹ کا فیصلہ دسویں راوٴنڈ میں ہی ہو گیا جب تین ججز نے اٹھ راوٴنڈ جیتنے والے گلریمو کو فاتح قرار دیدیا۔اس جیت کے ساتھ گلریمو کے ڈبلیو بی اے جونئیر فیدر ویٹ ٹائٹلز کی تعداد بھی بارہ ہو گئی ہے۔گلریمو کو بارہ فائیٹس میں آٹھ ناک آوٴٹ کامیابیوں کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں