کینیڈین سائیکلسٹ سون سٹفٹ نے کیوبا سائیکلنگ کا 32واں مقابلہ جیت لیا

پیر 26 فروری 2007 13:16

ہوانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2007ء ) کینیڈین سائیکلسٹ سون سٹفٹ نے کیوبا سائیکلنگ کا 32واں مقابلہ جیت لیا ۔ ریس میں مجموعی طور پر نو ممالک کی 22ٹیموں نے شرکت کی تیرہ مرحلوں پر مشتمل ریس کا کل فاصلہ ایک ہزار 43کلو میٹر تھا جو کہ کینیڈا کے سائیکلسٹ سون سٹفٹ نے مجموعی طور پر 44گھنٹے 15منٹ اور 03 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سٹفٹ نے ابتدائی مرحلے سے ہی شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا تاہم وہ ہوانا میں ہونے والا 13واں اور آخری مرحلہ اپنی سائیکل فنشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے نہیں جیت سکے تھے مگر مجموعی طور پر حاصل کردہ برتری کے ساتھ پیلی جرسی حاصل کرنے میں کامیاب رہے

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں