کیوبا پاور بوٹس ، روجر کلو نے 57 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

پیر 3 اگست 2015 11:26

کیوبا پاور بوٹس ، روجر کلو نے 57 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ہوانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 اگست۔2015ء) کیوبا پاور بوٹس ایونٹ میں جرمن پاور بوٹر روجر کلو نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کیوبا میں ہونے والے پاور بوٹس ایونٹ میں شرکاء کو کی ویسٹ سے ہوانا تک فاصلہ طے کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

جرمن پاور بوٹر روجر کلو نے بلند لہروں کا ڈٹ کر سامنا کیا ۔ روجر کلو نے 160 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اور 45 منٹ میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ اس سے پہلے 1958ء میں امریکہ کے پاور بوٹر نے یہ ہی فاصلہ 6 گھنٹے 23 منٹ میں طے کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں