روہڑی کے قریب محکمہ محکمہ فوڈ کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی گندم 22 ٹرالروں سمیت تحویل میںلے لی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2020 16:02

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) روہڑی کے قریب محکمہ محکمہ فوڈ کی کارروائی، اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی گندم 22 ٹرالروں سمیت تحویل میں لے لیے گئے،محکمہ فوڈ کے عملے نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشنداس کی سربراہی میں پولیس کی مدد سے روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر پیالہ ہوٹل کے مقام پر سانگھڑ سے پنجاب جانے والے 22 ٹرالروں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان ٹرالروں میں سے گندم سے بھری لاکھوں روپے مالیت کی 6000 سے زائد بوریاں برآمد کرلیں ڈی ایف سی وشنداس کے مطابق تحویل میں لی گئی گندم کی مالیت ایک کروڑ اسی لاکھ روپے ہے اور یہ محکمہ فوڈ کی گذشتہ چند روز میں پانچویں کامیاب کارروائی ہے اور اب تک ساڑھے چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد کی جاچکی ہے جن کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے واضح رہے کہ سندھ میں گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے لیکن سانگھڑ اور میرپور خاص سے آئے روز گندم پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سکھر ضلع میں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں