عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی سکھر میں قربانی کے جانور وں کی ذبیحہ کا سلسلہ جاری رہا

جمعرات 23 اگست 2018 19:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2018ء) عیدالاضحی کے دوسرے روز جمعرات کو بھی لوگوں کی جانب سے سکھر میں قربانی کے جانوروں کی ذبیحہ کا سلسلہ جاری رہا، شہر کے درجنوںمقامات پر لوگوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ تبارک وتعالی کی خوشنودی کے حصول کیلئے جانوروں کی قربانیاں کی گئیں اور قربانی کے گوشت غرباء و مساکین اور مستحقین کے علاوہ عزیز و اقربا ء میں تقسیم کیا گیا، میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ صفائی کی جانب سے ذبیحہ جانوروں کی آلائش کواٹھانے اور شہر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھا جانے کیلئے خصوصی انتظامات اٹھائے گئے ، جبکہ مختلف فلاحی سماجی خدمت خلق کے اداروں اور مدارس کی جانب سے قربانی کی کھالوں کو جمع کرنیکا کام پر امن طور پر جاری رہا، عید الاضحی کے دوسرے روزبھی سیکورٹی کے موثر انتظامات دیکھنے میں آئے، اہم سرکاری غیر سرکاری عمارات، مساجد ، امام بارگاہوں، ریلوے اسیٹیشن ، بس اسٹینڈ، اہم چوراہوں سمیت پبلک مقامات پر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات رہے، جبکہ ا ور پولیس کا گشت بھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں