سکھر اور گردونواح میں گیسٹرو نے وباء کی صورت اختیار کرلی

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

سکھر۔ 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سکھر اور گردونواح میں گیسٹرو نے وباء کی صورت اختیار کرلی ہے ، مختلف علاقوں سے متعدد بچوں کے گیسٹرو میں مبتلا ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور کئی بچے سرکاری ونجی اسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں، اطلاعات کیمطابق سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں گذشتہ کئی روز سے پڑنے والی گرمی اور صاف پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث گیسٹرو کا مرض پھیل رہا ہے ، سول اسپتال سکھر میں بھی گیسٹرو میں مبتلا بچے داخل کیے گئے ہیں، ماہر ڈاکٹرز کیمطابق صاف پانی کی عدم فراہمی بچوں میں گیسٹرو کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں