سکھر میں پانی کی قلت پر شہریوں نے میونسپل افسران کی رسم قل کردی

اتوار 26 مئی 2019 20:50

پ*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) سکھر میں پانی کی قلت پر شہریوں نے میونسپل افسران کی رسم قل کردی، آیت کریمہ کا وردبھی کیا گیا، تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر مائیکرو کالونی،پیر مراد شاہ،مدینہ کالونی و دیگر علاقوں میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی قلت کے خلاف سکھر شہری اتحاد اور سول سوسائٹی ،سماجی تنطیموں کی جانب مقامی مسجد میں مئیر سکھر اور انتظامیہ افسران ،منتخب نمائندگان کی رسم قل ادا کرتے ہوئے یاسین شریف ،درود شریف ،آیت کریمہ کا ورد کیا گیا اس موقع شہری اتحاد کے چئیرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،سید عمران علی شاہ،نصر اللی کرد،حبیب اللہ انصاری، رحیم بخش جمالی و دیگر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ اور شدید گرمی کے موسم میں علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،پانی کی قلت نے گھریلوں سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج کر رکھی ہے پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے گھروں ،مساجد میں پانی کی بوند تک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک ماہ سے پانی کیلئے ترس رہے ہیں لیکن شکایت کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں ہے سرکاری افسران اور مئیر از خود منرل واٹر پی رہے ہیں لیکن عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انکے پاس وقت نہیں ہے رمضان کے آخری عشرے میں پانی کی قلت کی وجہ لوگ مساجد میں تروایح کیلئے نہیں آرہے ہیں۔ اعتکاف میں بیٹھنے کیلئے دور دراز مساجد کا رخ کر رہے ہیں مکین پیسوں کے عیوض پانی خریدنے پر مجبور ہیں متاثرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے سمیت ملوث افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لانے کی درمندانہ اپیل کی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں