ذ* تحریک انصاف کی کچھ لو کچھ دو پالیسی زیادہ نہیں چلے گی ،خورشید میرانی

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھرکے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کچھ لو کچھ دو پالیسی زیادہ نہیں چلے گی پاکستان کی باشعور عوام پی ٹی آئی کے یہودی ایجنڈے سے اچھی طرح واقف ہو چکی ہے ، ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے انشاء اللہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آکر عوام کی خدمت کرینگے پوری قوم سمیت ن لیگ کے کارکنان کی دعائیں قائد میاں نواز شریف کیساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم ایل ن ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقدہ دعائیہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں صوبائی رہنما حاجی امام الدین کھوسہ ،سعید احمد مغل، جنرل سیکریٹری محمد اعظم اعوان ،الہہ داد بوزدار، انفارمیشن سیکریٹری گل حسین کھوسہ ودیگر عہدے دار و کارکنان شریک تھے شرکاء اجلاس نے کہا کہ عمران حکومت پاکستان کی ناکام اور نااہل حکومت ثابت ہوئی ہے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالف سیاستدانوں کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا کر انہیں اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں