/سکھر،سندھ ترقی پسند پارٹی کا ڈاکٹر نمرتا کماری کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

ؑسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع سکھر کے کارکنان کی بڑی تعداد نے مرکزی کال پر لاڑکانہ ڈینٹل کالج میں مبینہ قتل ہونی والی ڈاکٹر نمرتا کماری کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کا آغازکرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا اور واقعہ کے خلاف نعرے بازی بازی کی علامتی بھوک ہٹرتال احتجاج کی قیادت ضلعی صدر وحید کھوسہ،محمد علی شیخ، زاہد میرانی،جام معشوق سمیجو و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ابتک نمرتا کماری کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ورثاء کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے کالج کی وائس چانسلر سمیت ڈپٹی رجسٹرار کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کررہے ہین سندھ ترقی پسند پارٹی مقتولہ نمرتاکماری کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک خاموش نہیں بیٹھے گے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں