پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت درخواست پر سماعت14 اپریل تک ملتوی

جمعرات 9 اپریل 2020 19:57

پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت درخواست پر سماعت14 اپریل تک ملتوی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت درخواست پر سماعت14 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات ک مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ سکھر کے اسپیشل بینچ نیکی سماعت کے دوران خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان کے وکلاء نے اپنے دلائل دیئے عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کردی سماعت کے موقع پر خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے واضح رہیکہ سید خورشید احمد شاہ اور ان کے 17 ساتھیوں کے خلاف نیب نے ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کررکھا ہے جس میں خورشید شاہ کئی ماہ سے زیر حراست ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں