احتساب عدالت سکھر کا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید احمد شاہ کیخلاف 24اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم

بدھ 12 اگست 2020 23:47

سکھر۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید احمد شاہ کیخلاف 24اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں سید خورشید احمد شاہ اور دیگر ملزمان احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت 24اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں