آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 3نومبر تک ملتوی

منگل 27 اکتوبر 2020 18:25

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 3نومبر تک ملتوی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ احتساب عدالت سکھر میں پیش,, ریفرنس میں شامل ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی گئی تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس کے ذریعے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے احتساب عدالت لایا گیا, پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئی, سماعت کے دوران عدالت نے ریفرنس میں شامل دیگر افراد کے متعلق معلوم کیا جس پر خورشید شاہ کے وکلا نے نامزد افراد کے شہر کے سے باہر ہونے کا بتایا جس پر عدالت نے سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی. خورشید شاہ سمیت ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہی. ریفرنس میں خورشید شاہ کی اہلیہ, بیٹوں اور بھتیجے اویس شاہ سمیت 18 افراد پر ریفرنس دائر ہے�

(جاری ہے)

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں