سکھر،وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے وزیروں اور مشیروں کی تعداد محدود کریں،محمد ہارون میمن

پیر 18 جنوری 2021 22:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2021ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ حکومت اپنے غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے کے بجائے غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے پٹرول بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھاکر مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تاجر تنظیمات کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے وزیروں اور مشیروں کی تعداد محدود کریں قومی خزانے کو بھرنے کیلئے مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کے فروغ کیلئے ہر وزارت، ہر ڈویڑن، ہر چھوٹے بڑے سرکاری دفاتر میں بچت کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرے۔ غیر ترقیاتی اور غیر ضروری اخراجات پر پابند عائد کرکے پٹرول بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے کے بجائے کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ مہنگائی کم ہوسکے انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی حالیہ سمری مسترد کرکے عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجا ت دلائیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں