سکھر: دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو بار موت کی سزا

جمعرات 4 مارچ 2021 14:30

سکھر: دہرے قتل کیس میں پولیس اہلکار کو دو بار موت کی سزا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سکھر کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کی مقامی عدالت نے دہرے قتل کیس میں ملزم کو دو بار سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے، سزائے موت پانے والے ملزم پولیس اہلکار ہے، جس نے اپنے چچا اور خاتون کزن کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم اپنی صفائی میں کچھ پیش نہ کرسکا، جس کے باعث اسے دو بار سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا، پولیس اہلکار کیخلاف تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں