گرونا ویکسین خطرہ نہیں بلکہ بچائو ہے ڈاکٹر سعید اعوان

Imran Malik عمران ملک منگل 3 اگست 2021 17:22

گرونا ویکسین  خطرہ نہیں بلکہ بچائو ہے ڈاکٹر سعید اعوان
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) سول ڈیفنس آرگنائزیشن سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان  نے کہا ہے کہ ویکسین خطرہ نہیں بچاو کا بہترین زریعہ ہے۔صحت مند پاکستان  کے لئے ہر پاکستانی مرد و خواتین کا ویکسین لگوانا لازمی ہے اور ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول اور فیس ماسک کا استعمال کرونا وائرس سے تحفظ کا بہترین زریعہ ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کو شکست دینے کا بہترین ہتھیار صرف اور صرف ویکسین اور احتیاط ہے۔

عوام سوشل میڈیا کی نام نہاد افواہوں پر کان نہ دھریں کرونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں کرونا وائرس حقیقت ہے۔حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔کرونا وائرس کے خلاف  وفاقی و صوبائی حکومتیں متحرک ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کے تمام محکمے اپنی  ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سماجی میل جول سے پرہیز کریں۔

ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔لاک ڈاؤن کی مکمل پابندی کریں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر مکمل طور پر اختیار کریں۔تا کہ اس خطرناک ترین کرونا وائرس کا دلیرانہ مقابلہ کر کے سب سے پہلے اپنے وطن عزیز پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکا۔پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں میں طبی سہولتوں کا شدید فقدان ہے اسی لئے ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ ویکسین لگوائیں، لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں