ریکوے پولیس کی کارروائی کباڑی کی دوکان سے ریلوے کا مسروقہ کوہا برآمد

Imran Malik عمران ملک پیر 13 ستمبر 2021 12:06

ریکوے پولیس کی کارروائی کباڑی کی دوکان سے ریلوے کا مسروقہ کوہا برآمد
روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2021ء) ریلوے پولیس کی بڑی کاروائی چوری شدہ مسروقہ ریلوے کابڑی مقدارمیں لوہا برآمد علی واہن کباڑ کی دکان سے ریلوے کا مسروقہ لوہا ٹرک میں بھراجارہا تھا کہ ریلوے پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر ریل کا لوہا اورٹرک کو تحویل میں لے لیا لوہاچوری الزام میں ایک شخص گرفتار دوفرار مقدمہ درج ایس پی ریلوے سکھرڈویثرن کی جانب سے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کے تعریفی اسناد دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس روہڑی کی جانب سے بڑی کاروائی ایس ایچ او ریلوے تھانہ روہڑی الطاف حسین کی نگرانی میں امیرعلی شاہ،علی ڈنو محمدیاسین اور دیگر ریلوے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ روہڑی کے قریب علی واہن بائے پاس پر موجود کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا جھاں کباڑ کی دکان سے دیگر سامان سمیت ٹرک میں ریلوے کا لوہا لوڈ کیا جارہا تھا ریلوے پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کوتحویل میں لے لیا اور ایک شخص کو لوہاچوری کے الزام میں گرفتار کرلیا قبل ازیں پولیس کو دیکھتے ہی دوافراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلے میں ایس ایچ او ریلوے تھانہ روہڑی الطاف حسین نے تصدیق کی کہ ٹرک کوان لوڈ کیا گیاتو ریل کا بڑے پیمانے پرمسروقہ لوہا22 عدد لائن کے ٹکرے مختلف سائزکے جن کی پیمائش 114.9 فٹ،120 عدد ٹی بلٹ،40 عدد پِن،74 عدد گلے لوئے کی کیل،28 عدد چابی،7 عدد پلیٹ جوڑ،5 عدد پلیٹ کٹ،27 عدد انکر پلیٹ،6 عدد فش پلیٹ،5عدد ٹی بار،11عدد بیرنگ پلیٹ،3عدد انکر ڈبل،1 عدد اسٹیل سلیپر،1عدد CST سلیپر،3 عدد اسکرو پن کپلین،9 عدد بریکٹ،2عدد فلوٹنگ لیور،50 عدد بریک شو key، 40 عدد بریک بلاک، ریلوے میٹریل برآمد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دیگر فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں دوسری جانب ایس پی ریلوے پولیس سکھر ڈیثرن امجدمنظور نے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے واضح رہے سکھر ڈویثرن بلخصوص روہڑی میں ریلوے کا لوہا چوری کرنے کی وارداتیں بڑے پیمانے پر جاری ہیں اورریل کا لوہا مخصوص کباڑی خریداری کرتے ہیں اور بیشتر کرپٹ ریلوے اہلکار بھی ریل کے لوہے کی چوری میں مبینہ طور پر ملوث بتائے جاتے ہیں جبکہ یہ اطلاعات ہیں کہ مال بردارومسافر ٹرینوں کی بوگیوں کے بریک اور ریلوے ٹریک پر بچھی ریلوے لائنوں کی فش پلیٹ ونٹ بلٹ بھی نکال لئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے اکثر ریلوے لائن کمزور ہونے اور بوگیوں کے بریک نکالے جانے کی وجہ سے بروقت بریک بھی نہیں لگتے جسکی وجہ سے اکثرروہڑی اسٹیشن کے دونوں اطراف حادثات رونما ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں�

(جاری ہے)

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں