روہڑی کی گنجان ابادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ بارہ روز سے بند چیف میونسپل آفیسر روہڑی کی کی مسلسل غلط بیانی پر عوام کا ایسے ناایل افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Imran Malik عمران ملک پیر 20 ستمبر 2021 18:21

روہڑی کی گنجان ابادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ گزشتہ بارہ روز سے بند چیف میونسپل آفیسر روہڑی کی کی مسلسل غلط بیانی پر عوام کا ایسے ناایل افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) روہڑی کے گنجان آبادی والے علاقے ٹکر محلہ کو جانے والا راستہ قریبی کچرے کے ڈھیر کی دیوار راستے پر گرنے سے گزشتہ 12 روز سے بند ہے اس صورتحال پر مقامی افراد نے متعدد بار چیف میونسپل آفیسر کو متعدد بار اگاہ کیا اور راستہ کھلوالنے کی درخواست کی  جس پر انہوں نے  ہر جلد کچرا اٹھا کی یقین دہانی کروائی مگر بارہ روز گزر جانے کے باوجود احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔

اس راستے سے عوام کا گزرنا محال ہے جبکہ نالی بند ہونے سے تمام نالں کا پانی بھی واپڈا افس تک  راستے پر آرہا ہے۔
 مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں میں کہ لوگوں کو پیپلز پارٹی مخالف ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے  اس سلسلے میں علاقے کے معززین  نے کہا کہ  چیف میونپسل آفیسر منصور ابڑو سے متعدد بار  ملاقات کی ہے مذکورہ افسر  انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں  علاقے کے عوام نے کہا کہ  پہپلز پارٹی سے تعلق نہ ہونے پر عوام کو اس طرح تنگ کیا جانا انتہائی افسوناک اور قابل مزمت  عمل ہے ۔

(جاری ہے)

صفائی کی  سروس کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے جس پر افسران ان نا کام ہو چکے ہیں ۔ عوام نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ،  محکمہ لوکل گورنمنٹ کے حکام اور ڈپٹی کمشنر سکھر  کمیشن سکھر سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کے کچرے کو فوری طور پر اٹھوایا جائے   اور اتنے روز  لاپرواہی کرنے والے چیف میونسپل آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں