سکھر، قرنطینہ میں مسافروں کو1 کروڑ سے زائد کا کھانا کھلادیا گیا

جمعرات 16 جولائی 2020 16:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2020ء) سکھر قرنطینہ میں مسافروں کے کھانے کے بل کی تفصیلات منظرعام پرآگئی ہیں، جس کے مطابق سکھر قرنطینہ میں مسافروں کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا کھانا کھلایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکھر قرنطینہ میں مختلف ایام میں 1500مسافر ٹہرائے گئے، قرنطینہ میں20مارچ سے یکم اپریل تک 69 لاکھ 49 ہزار سے زائد کا کھانا دیا گیا۔2 اپریل سی31 مئی کے درمیان 30 روز میں 53 لاکھ 42 ہزار کا ناشتہ اور کھانا فراہم کیا گیا اس کے علاوہ مسافروں کو بیف بریانی، قورمہ، کڑھائی، میٹھا، سلاد، رائتہ اورپھل بھی دیئے گئے۔سکھر قرنطینہ میں مسافروں کو ناشتے میں ڈبل روٹی، چائے اور جیم کی سہولیات دی گئی تھیں، ناشتے اور کھانے کے بلوں کی ادائیگی حکومت سندھ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں