سکھر،سائٹ پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی ، ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والا مغوی بازیاب

پیر 13 اگست 2018 23:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سائیٹ پولیس کی کچے کے علاقے میں کاروائی ، ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والا مغوی بازیاب ، مغوی بدر شیخ کو ڈیڑھ ماہ قبل نصیر آباد سے اغوا ء کیا گیا ، اغواء کار رہائی کیلئے دو لاکھ تعاون طلب کر رہے تھے ، مغوی کے ورثاء کی جانب سے ایس ایس پی سکھر اور پولیس ٹیم کا شکریہ ، ترجمان ایس ایس پی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر سائیٹ پولیس نے کچے کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے نصیر آباد سے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والے مغوی بدر الدین شیخ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے مغوری بدر الدین شیخ کو تقریباً ڈیڈھ ماہ قبل سائیٹ کی حدود نصیرآباد کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا اور اغواء کاروں کی جانب سے اسکی رہائی کیلئے 2 لاکھ تاوان طلب کررہے تھے ،پولیس کی موثر حکمت عملی اور مسلسل آپریشن کے نتیجے میں ڈیڈہ ماہ سے اغواء کاروں کے شکنجے میں قید مغوی بازیاب کروالیا گیاجبکہ تین مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے دوسری جانب سے بازیاب ہونے والے مغوی کے اہلخانہ نے ایس ایس پی سکھر شیراز نذیر عباسی اور دیگر پولیس ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں