جے آئی یوتھ کی جانب سے جشن پاکستان ریلی کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:13

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جے آئی یوتھ سکھر کیجانب سے 14 اگست یوم آذادی کے موقع پر جشن پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ نے کی، ریلی میں قومی پرچم بردار موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے شہر میں گشت کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں