سکھر،الٰہی بخش برڑو کا اپنے داماد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) روہڑی کے نواحی علاقے کے مکین برڑو برادری سے تعلق رکھنے والے الٰہی بخش برڑو نے اپنے اہل خانہ صاحب خاتون ،انور خاتون بیٹی لیلی کے ہمراہ سکھرپریس کلب کے سامنے اپنے داماد اور سمدھی کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ اس نے سترہ سال قبل اسلم برڑو ولد صادق سے اپنی بیٹی لیلی کی شادی کرائی تھی چند روز قبل میرے داماد اسلم نے اپنے والد صادق کے کہنے پر میری بیٹی لیلی کو پڑوسی کیساتھ سیاہ کاری کا الزام عائد کر کے قتل کرنے کی کوشش کی جس پر پرلیلی وہاں سے فرار ہو کر پناہ کیلئے ہمارے پاس پہنچی گذشتہ رات اسلم اپنیساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور میری بیٹی کوقتل کرنے کی کوشش کی مزحمت پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گیا مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں