سکھر میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے خلاف سول سوسائٹی کا ہاتھوں میں سبزیاں اٹھا کر اور مصنوعی چولہا جلا کر احتجاج

بدھ 14 نومبر 2018 22:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سکھر میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے خلف سول سوسائٹی کا ہاتھوں میں سبزیاں اٹھا کر اور مصنوعی چولہا جلا کر احتجاج, سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے ہمیں پتھروں کے دور میں دھیکل دیا ہی, رہنماؤں کا خطاب، تفصیلا ت کے مطابق سکھر میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی کے افرادنے ہاتھوں میں سبزیاں اٹھا کر اور مصنوعی چولہا جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤںمولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، اشفاق بھٹی ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سکھر اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ میں آضافہ کردیا ہے نہ دن کو سوئی گیس ہوتی ہے نہ رات کو اور نہ صبح کو جس کی وجہ سے بغیر ناشتے کے دفتر اور اسکول جانا پڑتا ہے سوئی گیس حکام کچھ بھی سننے کوتیار نہیں ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ عوام کو جان بوجھ کر ایک بار پھر پتھروں کے دور میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر گیس کے پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں